شہباز شریف سے سپیکر اسمبلی ایاز صادق ،وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی ملاقات

مجموعی صورتحال ، پارٹی امور اور خصوصاً پارٹی پالیسی اورموقف کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ‘ذرائع

اتوار 18 مارچ 2018 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 18 مارچ 2018ء)وزیر اعلیٰ پنجاب و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر محمد شہباز شریف سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ماڈل ٹائون میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال ، آئندہ عام انتخابات ، پارٹی امور اور خصوصاً پارٹی پالیسی اورموقف کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔قبل ازیں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی میوگارڈن میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اوراس کے بعد دونوں رہنما وزیراعلیٰ شہبازشریف سے ملاقات کیلئے ماڈل ٹائون روانہ ہوئے ۔