نیب نے خواجہ آصف کیس کے خلاف عثمان ڈار سے معاونت مانگ لی

اتوار 18 مارچ 2018 13:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 18 مارچ 2018ء)نیب نے خواجہ آصف کیس کے خلاف عثمان ڈار سے معاونت مانگ لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے خواجہ آصف کیخلاف منی لانڈرنگ کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار سے مدد مانگ لی۔

(جاری ہے)

اور اس مقصد کے لئے نیب نے عثمان ڈار کو ایک خط بھی لکھ دیا ہے ۔ نیب نے عثمان ڈارکونیب کے انویسٹی گیشن ونگ بلا لیا ہے۔نیب نے خط میں کہا ہے کہ نیب نے خواجہ آصف کی مبینہ منی لانڈرنگ کے معاملے کا جائزہ لیا ہے۔اور  کہا ہے کہ عثمان ڈارخواجہ آصف کیخلاف دستاویزی ثبوت اورشواہدفراہم کریں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :