نواز شریف نے اداروں سے لڑائی میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا

اتوار 18 مارچ 2018 11:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 18 مارچ 2018ء) معروف صحافی محمد مالک کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اداروں سے لڑائی میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی محمد مالک کا اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے کچھ بہت پریشان کر دینے والی اطلاعات ملی ہیں۔اور ان اطلاعات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اداروں سے لڑائی کے ماحول میں شدت لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

محمد مالک کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے لندن جانے کا بھی فیصلہ کیا ہے تا ہم وہ لندن سے دو تین دن میں واپس آ جائیں گے۔اور انہوں نے اداروں سے لڑائی کا جو ماحول بنا رکھا ہے اس میں مزید تیزی لا ئیں گے۔اور نیب کی طرف سے شریف خاندان کے کیسز سے متعلق فیصلوں میں جو تا خیر کی جا رہی ہے اس سے نواز شریف کو موقع مل رہا ہے کہ وہ تششدد اور تصادم کا ایک ایسا ماحول بنا دیں گے کہ جس سے ملک کے فوج سمیت تمام ادارو ں کو کوئی بہت اہم فیصلہ کرنا پڑ جائے گا۔مزید جاننے کے لئے ویڈیو دیکھیں:

متعلقہ عنوان :