کیا آپ نہال ہاشمی کو سپورٹ فراہم کرنے کیلئے عدالت میں آئے ہیں،کیا توہین عدالت کی کارروائی آپ کے خلاف بھی عمل میں لائی جائے،سپریم کورٹ کی وکیل کو سرزنش

پیر 12 مارچ 2018 23:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 مارچ 2018ء)سپریم کورٹ میں توہین عدالت کے مقدمہ کی سماعت کے دوران نہال ہاشمی کی جانب سے صحت جرم سے انکار پر عدالت میں موجود ایڈووکیٹ جہانزیب اختر نے کھڑے ہوکرکہا کہ ملزم اس وقت بھی مسلسل توہین عدالت کاارتکاب کررہا ہے اورعدالت کے احترام کا خیال نہیں رکھا جارہا ،عدالت ان پر فرد جرم عائد کرے ۔

(جاری ہے)

سماعت کے موقع پر جب ایک وکیل نے نہال ہاشمی حمایت میں کوئی اشارہ کیا تو چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وکیل کو روسٹرم پربلاکر ان سے پوچھا کہ کیا وہ نہال ہاشمی کو سپورٹ فراہم کرنے کیلئے عدالت میں آئے ہیں،کیا توہین عدالت کی کارروائی آپ کے خلاف بھی عمل میں لائی جائے۔ جس پرمزکورہ وکیل نے کہا کہ وہ دوسرے وکیل کویہ کہنا چاہتے تھے ، کہ وہ اس معاملے میں مداخلت نہ کرے ۔ جس پرعدالت نے اس کی سرزنش کرتے ہوئے بیٹھنے کا حکم دیا ۔