کوئٹہ، انسداد دہشت گردی عدالت کے اسپیشل پراسکیوٹر عظمت ترین قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے

پیر 12 مارچ 2018 23:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 مارچ 2018ء) مسلم باغ میں انسداد دہشت گردی عدالت کے اسپیشل پراسکیوٹر عظمت ترین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ محافظ کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب حملے میں عظمت ترین محفوظ رہے پولیس کے مطابق مسلم باغ میں نامعلوم مسلح فراد نے کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت کے اسپیشل پراسکیوٹر عظمت اللہ ترین پر مسلم باغ کے علاقے میں فائرنگ کر دی حملے کے بعد عظمت ترین کے محافظ اور انتظامیہ کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی جس سے حملہ آو رفرار ہو گئے عظمت ترین محفوظ رہے عظمت ترین نے آن لائن سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل سے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا حملے کے پیش نظر انہوں نے حکومت سے مزید سیکورٹی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :