شمالی کوریا کے حکام چینی رہنمائوں سے ملاقات کیلئے بیجنگ پہنچ گئے

چینی رہنمائوں کو شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیاجائیگا

پیر 12 مارچ 2018 23:20

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 مارچ 2018ء)شمالی کوریا کے اعلیٰ حکام گزشتہ روز چین اور جاپان کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے شمالی کوریا میں ہونے والی پیشرفت کے بارے میں دونوں ممالک کے رہنمائوں کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

شمالی کوریا کے قومی سلامتی آفس کے سربراہ چونگ اوئی یانگ اور قومی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر سو ہون بالترتیب بیجنگ اور ٹوکیو پہنچے۔

جہاں انہوں نے شمالی کوریا کے رہنما کم لانگ ان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی بات چیت سے چین اورجاپان کے رہنمائوں کو تفصیل سے آگاہ کیا۔ جنوبی کوریا کے رہنما نے گزشتہ ہفتے صدر ٹرمپ سے ملاقات کی تھی۔اور بعد ازاں انہوں سے سیئول واپسی پر اعلان کیا تھا۔ کہ شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان کچھ معاملات طے پر گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :