ایتھوپیا میں فوج کی اتفاقیہ فائرنگ سے 19افرادہلاک،12زخمی

فوجیوں نے غلطی سے شہریوں کوملک سے فرار ہونے والے کالعدم تنظیم کے ارکان سمجھ کر فائرنگ کردی ،سرکاری میڈیا

پیر 12 مارچ 2018 22:28

ادیس ابابا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 مارچ 2018ء)ایتھوپیا کے علاقے اورومیا میں فوجیوں کی طرف سے اتفاقیہ فائرنگ کے نتیجے میں 19افرادہلاک اور12زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق فوجیوں نے کینیا کے ساتھ جنوبی سرحد پر واقع موائل کے قصبے کے قریب غلطی سے یہ سمجھ کر شہریوں پرفائرنگ کردی کہ وہ کالعدم تنظیم کے ارکان ہیں اور ملک سے فرار ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ملوث پانچ فوجیوں کو جیل بھیج دیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :