ریاض ،سانس کے مریض گھروں تک محدود رہیں، محکمہ موسمیات کا انتباہ

ہوا کے باعث فضا گرد آلود ہوگی، بعض جگہوں پر حد نگاہ بھی متاثر ہوسکتی ہے

پیر 12 مارچ 2018 18:52

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 مارچ 2018ء)سعودی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ریاض میں سانس کے امراض میں مبتلا مریض گھروں تک محدود رہیں، ہوا کے باعث فضا گرد آلود ہوگی جس کے باعث بعض جگہوں پر حد نگاہ بھی متاثر ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ریاض میں گرد وغبار کا طوفان رہے گا۔ سانس کے مریض گھروں تک محدود رہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ تیز ہوا کے باعث فضا گرد آلود ہوگی جس کے باعث بعض جگہوں پر حد نگاہ بھی متاثر ہوسکتی ہے۔ قبل ازیں محکمہ موسمیات نے گرد آلود موسم سے ریاض کے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو بھی آگاہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :