میانمار، روہنگیا مسلمانوں کے دیہات مسمار، مزید فوجیوں کی تعیناتی

پیر 12 مارچ 2018 16:09

میانمار ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 مارچ 2018ء) میانمار کی ریاست رخائن میں فوج روہنگیا مسلمانوں خلاف کئے گئے جرائم کو چھپانے کے لئے دیہاتوں کو مسمار کر کے نئے سرے سے تعمیر کر رہی ہے اور یہاں خوفناک شکل میں فوجیوں کوتعینات کر رہی ہے۔ ترک خبر رساں ادارے نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی خائن کی تعمیرِ نو نامی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ میانمار کی مسلح افواج نے تشدد کے واقعات کی وجہ سے گھر بار چھوڑ کر جانے والے روہنگیا مسلمانوں کے رہائشی علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایمنیسٹی انٹرنیشنل کے بحرانی یونٹ کی منتظم تیرانہ حسن نے کہا ہے کہ علاقے میں خوفناک شکل میں فوجی تعیناتی نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کئے گئے جرائم کے ثبوتوں کوختم کر دیا ہے اور اب روہینگیا مسلمانوں کے خلاف انسانی جرائم میں ملوث سکیورٹی فورسز کی طرف سے نئی بیس قائم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال نے روہنگیا مہاجرین کی رضاکارانہ، محفوظ اور باوقار واپسی کو مزید محال کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کئے گئے تشدد کو نسل کشی قرار دے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :