شام، مشرقی غوطہ میں فضائی حملے، 17 شہری ہلاک

پیر 12 مارچ 2018 16:09

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 مارچ 2018ء) شام کے علاقے مشرقی الغوطہ میں شامی اور روسیفضائیہکے فضائی حملوں میں 17 شہری ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق شامی فورسز اور اس کے حامیوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور روس کے فائر بندی کے فیصلے کے باوجود مشرقی غوطہ میں شہری آبادی پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جس کے نتیجے میں 17 شہری ہلاک ہو گئے۔ سول ڈیفنس کے اعداد و شمار کے مطابق شامی فورسز اور اس کے حامیوں کی طرف سے باغیوں کے زیر کنٹرول علاقے مشرقی الغوطہ پر 19 فروری سے 10 مارچ تک کئے گئے فضائی حملوں میں 892 شہری ہلاک ہو گئے جبکہ مشرقی الغوطہ میں حالیہ 3 ہفتوں میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 925 تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :