چرچ پر آسمانی بجلی گرنے سے 16افراد ہلاک

پیر 12 مارچ 2018 15:16

کیگالی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 مارچ 2018ء)جنوبی روانڈا کے چرچ پر آسمانی بجلی گر گئی جس کے سبب 16 افراد ہلاک اور 140 زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روانڈا کے ایڈ ونٹسٹ چرچ پر عین عبادت کے وقت آسمانی بجلی گرپڑی جس سے وہاں عبادت کے لیے آئے 16افراد ہلاک اور 140 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بھی روانڈا میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوجوان ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے تھے۔برطانوی میڈیا کے مطابق زخمیوں میں سے 17کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر کو طبی امداد کے بعد گھر واپس بھیج دیا گیا۔امدادی کارکنوں نے بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے 14افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ دو اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :