عرب اسلامی ملک میں ترک فضائیہ کی بمباری،اٹھارہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایاگیا

پیر 12 مارچ 2018 13:48

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 مارچ 2018ء)ترک فضائیہ نے شمالی عراق میں کرد باغیوں کے خلاف تازہ کارروائی کی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ ویک اینڈ پر کردستان ورکرز پارٹی کے اٹھارہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ترک فورسز ملکی سرحد سے متصل شمالی عراق میں ان باغیوں کے خلاف باقاعدگی سے کارروائی کرتی رہتی ہے۔ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ اس ممنوعہ جماعت کے جنگجو ترکی میں دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :