مریض کے سر کے نیچے اسی کی کٹی ٹانگ بطور تکیہ رکھنے پر 2 ڈاکٹر معطل

پیر 12 مارچ 2018 11:40

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 مارچ 2018ء) بھارت میں بھارتی حکام نے دو ڈاکٹروں کو ایک مریض کے سر کے نیچے حادثے میں الگ ہوئی اٴْسی کی ٹانگ کو تکیے کے طور پر استعمال کرنے کی خبر پر معطل کر دیا ۔عالم ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک سرکاری ہسپتال میں حکام نے ایسی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد سخت کارروائی کا حکم دیا ہے جن میں سٹریچر پر لیٹے ہوئے ایک مریض کے سر کے نیچے خود اٴْسی کی ٹانگ کو بطور تکیہ استعمال کیا جا رہا تھا۔

حکام کے مطابق اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ جھانسی میں مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج اور ہسپتال کی پرنسپل سادھنا کاؤشک نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اگر ہمارے ہسپتال کے عملے میں سے کوئی شخص اس حرکت میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تحقیقات مکمل ہونے تک دو ڈاکٹروں کی معطل کر دیا گیا ہے۔

جس اٹھائیس سالہ مریض کے سر کے نیچے تکیے کی جگہ اس کی ٹانگ رکھی گئی تھی، اس کا نام گھنشیام ہے اور وہ ایک بس ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہو کر ہسپتال پہنچا تھا۔ گھنشیام کی رشتہ دار خاتون جانکی پرشاد نے کہا کہ جب ہم ہسپتال پہنچھے تو دیکھا کہ اس کی ٹانگ کو تکیے کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا، ہم مارکیٹ سے تکیہ خرید کر لائے۔

متعلقہ عنوان :