منتخب سینیٹرز کو وفاداریاں تبدیل کرانے نامعلوم مقام پر لے جایا گیا ، سعد رفیق نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

پیر 12 مارچ 2018 23:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 مارچ 2018ء)سینیٹ الیکشن میں شکست کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماوں کی جانب سے الزامات لگائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔سعد رفیق نے نیا پینڈورا باکس کھولتے ہوئے کہا کہ منتخب سینیٹرز کو وفاداریاں تبدیل کرانے نامعلوم مقام پر لے جایا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آج چئیرمین سینٹ کےلیے ہونے والے انتخاب میں عددی اکثریت کے باوجود حکمران جماعت اور اسکے اتحادیوں کی شکست نے بہت سے سوالات کھڑے کر دئیے۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن نے سینیٹ شکست کا ملبہ نادیدہ قوتوں پر ڈال دیا۔ وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے نیا پینڈورا باکس کھولتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری، عمران خان جو کھیل کھیل رہے ہیں وہ جمہوریت کش ہے۔انہوں نے چیئرمین سینیٹ کیلئے ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ منتخب سینیٹرزکووفاداریاں تبدیل کرانے نامعلوم مقام لے جایا گیا۔