عددی اکثریت کے باوجود مسلم لیگ ن کو سینیٹ کے چئیرمین کے الیکشن میں ناکامی کیوں ہوئی ، اہم وجہ سامنے آگئی

پیر 12 مارچ 2018 23:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 مارچ 2018ء)عددی اکثریت کے باوجود مسلم لیگ ن کو سینیٹ کے چئیرمین کے الیکشن میں ناکامی کیوں ہوئی ، اہم وجہ سامنے آگئی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور چوھدری نے انکشاف کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومتی اتحاد کی بجائے ہمیں ووٹ دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آج چئیرمین سینٹ کےلیے ہونے والے انتخاب میں عددی اکثریت کے باوجود حکمران جماعت اور اسکے اتحادیوں کی شکست نے بہت سے سوالات کھڑے کر دئیے۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن نے سینیٹ شکست کا ملبہ نادیدہ قوتوں پر ڈال رہی ہے تو اپوزیشن اتحاد اسے اپنی بڑی سیاسی کامیابی قرار دے رہی ہے۔ایسے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور چوھدری نے انکشاف کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومتی اتحاد کی بجائے ہمیں ووٹ دیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ سابق صدر زرداری کا مولانا فضل الرحمان سے پرانا تعلق ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ انہوں نے ہمارا ساتھ دیا اور اسکے لیے ہم انکے مشکور ہیں۔

متعلقہ عنوان :