آصف زرداری کا مشکور ہوں ان کی وجہ سے تین سال چیئرمین سینٹ رہا ، رضا ربانی
تازہ ترین : 1

آصف زرداری کا مشکور ہوں ان کی وجہ سے تین سال چیئرمین سینٹ رہا ، رضا ربانی

نو منتخب چیئر مین سینیٹ اور ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کو منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں،امید ہے آئین کی بالا دستی کے لئے کام کریں گے ، سابق چیئرمین سینٹ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مارچ ء) سابق چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ سابق صدر اور پی پی پی کے چیئر مین آصف علی زرداری کا مشکور ہوں کہ جن کی وجہ سے تین سال چیئرمین سینٹ رہا مجھ پر اعتماد کیا بلاول بھٹو کا بھی مشکور ہوں کہ جس نے مجھے نشست کا ٹکٹ دیا اور اس ایوان میں دوبارہ منتخب ہوکر آیا میںنو منتخب چیئر مین سینیٹ اور ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کو منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ نو منتخب چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین آئین کی بالا دستی کے لئے کام کریں گے ہم اند ر ایوان میں اور ایوان کے باہر مل کر کام کریں گے انہوں نے کہا جس طرح سے چیئر مین سینیٹ آئین کے پاسداری کرتے ہوئے کام کیا ہے بطور سینیٹر بھی اس کو اسی طریقے سے نباؤں گا ۔

وقت اشاعت : 12/03/2018 - 23:29:28

اپنی رائے کا اظہار کریں