ڈپٹی چئیرمین بننے پرخاتون سینیٹر نے سینیٹ میں سرعام سلیم مانڈی والا کو گلے لگا ..

ڈپٹی چئیرمین بننے پرخاتون سینیٹر نے سینیٹ میں سرعام سلیم مانڈی والا کو گلے لگا لیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مارچ ء)ڈپٹی چئیرمین سینیٹ بننے پر خاتون سینیٹرشیریں رحمان نے سینیٹ میں سرعام سلیم مانڈی والا کو گلے لگا لیا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کے چناو کے لیے ووٹنگ ہوئی۔جس میں اپوزیشن کا پلڑا بھاری رہا۔اپوزیشن کی جانب سے نامزد کردہ صادق سنجرانی 57 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

ڈپٹی چئیرمین کے الیکشن کے لیے اپوزیشن اتحاد کی ایم کیو ایم نے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا اس کے باوجود پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈی والا نے 54 ووٹ لے کر فتح حاصل کی ہے۔جس کے بعد اپوزیشن ارکان کی جانب سے سلیم مانڈی والا کو مبارکباد پیش کی گئی لیکن اس دوران سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور پیپلز پارٹی کی خاتون سینیٹر شیریں رحمان نے تمام اخلاقی اقدار کو روندتے ہوئے سلیم مانڈی والا کو گلے سے لگا لیا جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 12/03/2018 - 23:20:04

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں