قومی معیشت کے استحکام کے لیے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے ،ْاحسن اقبال

ملکی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کی تمام سیاسی جماعتوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے ،ْوزیر داخلہ کا انٹرویو

پیر 12 مارچ 2018 23:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 مارچ 2018ء)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ قومی معیشت کے استحکام کے لیے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے ، ملکی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کی تمام سیاسی جماعتوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دور میں قومی معیشت مضبوط ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کے دشمن پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں جو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کیلئے ایک گیم چینجر منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ ملک کا شاندار مستقبل آئین اور جمہوریت کی بالادستی کے ساتھ منسلک ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جمہوری حکومتوں کی کامیابیوں پر تنقید ایک فیشن بن گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک کے قومی سلامتی کے اداروں نے ملک سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کر دیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے بہت زیادہ قربانیاں بھی دی ہیں۔