نیب لاہور کے زیر حراست سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے حوالے سے لیب ٹاپ سکیم سکینڈل بھی منظر عام پر آگیا

پیر 12 مارچ 2018 22:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 12 مارچ 2018ء) نیب لاہور کے زیر حراست سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے حوالے سے لیب ٹاپ سکیم سکینڈل بھی منظر عام پر آگیا ہے اس سکینڈل کا انکشاف ایل ڈی اے کے افسران و ملازمین میں تقسیم کئے گئے لیب ٹاپ کے حوالے سے جاری کی گئی ایک آڈٹ رپورٹ میں کیاگیا ہے جس میں سفارش کی گئی ہے کہ اس معاملے کی انکوائری نیب لاہور کے ذریعے کروائی جائے آڈٹ رپورٹ کے مطابق سابق ڈی جی ایل ڈی اے ڈیڑھ ارب سے زائد مالیت لیب ٹاپ خریدے جبکہ اپنی من پسند فرم کو نوازنے کیلئے ایک ارب پنسٹھ کروڑ روپے سے زائد کی مبینہ طور پر اضافی ادائیگی کر دی تھی۔

متعلقہ عنوان :