بہادرآباد و پی آئی بی کے درمیان بات چیت کا فارمولا موجود ہے، فاروق ستار

ہفتہ 24 فروری 2018 22:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 24 فروری 2018ء)ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ بات چیت کا ایک فارمولا موجود ہے اور بہادر آباد والوں نے فارمولے کا بھی اب تک کوئی جواب نہیں دیا ہے،ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا اسلام آباد سے کراچی پہنچنے پر ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں دورے کا مقصد الیکشن کمیشن میں صورتحال دیکھنا تھا اور 27 فروری کو واپس اسلام آباد جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن ہوچکا ہے اور انٹرا پارٹی انتخابات آئینی اقدام تھا۔

متعلقہ عنوان :