ریحام خان نے عمران خان کو علم الاعداد پراندھا یقین رکھنے والا شخص قرار دیدیا

ہفتہ 24 فروری 2018 22:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 24 فروری 2018ء)تحریک انصاف کے چیئرمین کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے عمران خان کوعلم الاعداد پراندھا یقین رکھنے والا شخص قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک غیر ملکی جریدے کو انٹر ویو میںریحام خان نے بتایا کہ کپتان علم الاعداد پر اس قدر یقین رکھتے ہیں کہ انہوں نے شادی کے وقت والدین کے نام بھی پوچھے تھے۔ریحام خان نے کہا کہ جب تعلقات کشیدہ ہوئے تو کپتان نے اس بات کا اظہار بھی کیا تھا کہ ناموں کے موازنے میں کوئی غلطی ہوئی ہے۔ عمران خان کو بہت جلد اپنے وزیر اعظم بننے پر بھی پختہ یقین تھا۔

متعلقہ عنوان :