نقیب اللہ محسود کا قریبی دوست آفتاب محسود قتل کر دیا گیا

ہفتہ 24 فروری 2018 20:52

ڈی آئی خان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 24 فروری 2018ء) نقیب اللہ محسود کا قریبی دوست آفتاب محسود قتل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایس ایس پی پولیس راو انوار کے ہاتھوں قتل کر دیے جانے والے قبائلی نوجوان نقیب اللہ محسود کو ابھی انصاف مل ہی نہیں پایا تھا کہ اب ایک اور افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں نقیب اللہ محسود کے قریبی دوست آفتاب محسود کو بھی قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق آفتاب محسود کو 4 گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ قتل نامعلوم افراد کی جانب سے کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :