عمران خان کا ملک کے تین صوبوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

ہفتہ 24 فروری 2018 20:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 24 فروری 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک کے تین صوبوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق عمران خان صوبہ پنجاب کے تین شہروں لاہور، راولپنڈی اور میانوالی سے صوبہ سندھ کے شہر کراچی سے اور کے پی کے سے الیکشن لڑیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں کے اعلان کے بعد اپنے ان حلقوں میں انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔

متعلقہ عنوان :