پاکستان کو سنجوان ملٹری کیمپ پر حملے کی قیمت چکانا پڑے گی، جنرل بین راوت

ہماری فورسز کے پاس سرجیکل سٹرائیکس سمیت متعدد آپشن موجود ہیں، انٹرویو

ہفتہ 24 فروری 2018 20:01

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 24 فروری 2018ء)بھارتی آرمی چیف جنرل بین راوت نے دھمکی دی ہے کہ ہمسایہ مکل پاکستان کو جموں میں سنجوان ملٹری کیمپ پر حملے کی جلد یا بدیر قیمت چکانا ہو گی جبکہ ہمارے پاس جوابی کارروائی کے لئے سرجیکل سٹرائیک سمیت کئی آپشن موجود ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار ’’ہندوستان ٹائمز‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے جنرل راوت نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ وہ ایک ایسی جنگ لڑ رہا ہے جس کا اسے صرف اسی صورت میں جواب دیا جا سکتا ہے تاہم ہمارے پاس متعدد آپشن موجود ہیں جن میں سرجیکل سٹرائیکس بھی شامل ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ ابھی وہ ان آپشنز کو افشا نہیں کریں گے جو کہ فورسز اختیار کر سکتی ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :