پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلاچینی لڑکی بیاہ رچانے پاکستان پہنچ گئی

پاکستانی نوجوان ندیم اور چینی لڑکی نوابشاہ میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔مقامی روایات سے سجی شادی کی تقریب نے شادی کی خوشی دوبالا کر دی

جمعہ 23 فروری 2018 23:05

نوابشاہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 23 فروری 2018ء):پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلاچینی لڑکی بیاہ رچانے پاکستان پہنچ گئی۔پاکستانی نوجوان ندیم اور چینی لڑکی نوابشاہ میں شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔مقامی روایات سے سجی شادی کی تقریب نے چینی لڑکی کی خوشی دوبالا کر دی۔تفصیلات کے مطابق پاک چین دوستی کو سی پیک نے عروج بخشا تو عوام میں بھی محبت کے رشتے مضبوط ہو نے لگے۔

ایسا ہی ایک تعلق پاکستان کے نوجوان ندیم اور چینی لڑکی کے درمیان چین ہی کے ایک شہر میں شروع ہوا ۔یہ تعلق بعد میں محبت میں بدلا تو پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلاچینی لڑکی بیاہ رچانے پاکستان پہنچ گئی۔پاکستان پہنچنے کے تین دن بعد ندیم اور چینی لڑکی کی شادی نوابشاہ کے محلے پولیس لائنز میں انجام پائی ۔

(جاری ہے)

تقریب کو مقامی روایات کے مطابق منعقد کیا گیا جس میں ندیم کے اہلخانہ اور دوستوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر دونوں بہت خوش نظر آ رہے تھے۔چینی لڑکی کا کہنا تھاکہ مجھے پاکستانی لوگوں سے محبت ہے یہاں کا کلچر اور لوگ بہت ہی اچھے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ماضی قریب میں دو واقعات ایسے سامنے آ چکے ہیں جن میں چینی لڑکیاں محبت کو پانے کے لیے سب کچھ چھوڑ کر پاکستان آئیں اور یہاں ہی شادی کر کے یہاں کی ہو رہیں۔ویڈیو دیکھیں۔