مریم نواز پارٹی سربراہ کی اہل ہیں ،ْ جو بھی فیصلہ ہوگا تمام لوگ لبیک کہیں گے ،ْ کیپٹن صفدر

جمعہ 23 فروری 2018 21:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 23 فروری 2018ء)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ پارٹی صدر بننے کی اہل ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے مریم نواز کو پارٹی صدر بنانے کی حمایت کر تے ہوئے کہا کہ مریم نواز پارٹی صدر بننے کی اہل ہیں۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہاکہ میں چودھری نثار علی خان سے درخواست کروں گا تو مان جائیں گے، تاہم نواز شریف کا پارٹی صدر کے حوالے سے جو فیصلہ ہو گا تمام لوگ اسی پر لبیک کہیں گے۔