امریکی سیا ست کا شوق رکھنے والے امریکہ میں جا کر اس کی غلامی کریں یہاں اسلامی سیا ست ہی ہو گی‘مولانا فضل الرحمن

بیرونی لابیاں ملک کوغیر مستحکم کر نا چاہتی ہیں لیکن ایسی ہر سازشی کا جے یو آئی ڈٹ کر مقابلہ کرے گی کسی قر بانی سے دریغ نہیں کرے گی‘کا نفرنس سے خطاب

جمعہ 23 فروری 2018 21:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 23 فروری 2018ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ امریکی سیا ست کا شوق رکھنے والے امریکہ میں جا کر اس کی غلامی کریں یہاں اسلامی سیا ست ہی ہو گی ،بیرونی لابیاں ملک کوغیر مستحکم کر نا چاہتی ہیں لیکن ایسی ہر سازشی کا جے یو آئی ڈٹ کر مقابلہ کرے گی انتہا پسندی کے خلاف ہیں لیکن نوجوان نسل کو انتہاء پسند ی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے ،ہم پارلیمانی سیا ست میں اپنے اکا بر کے کردار کو جا ری رکھیں گے ،جمعیت اسلاف کے مشن کو اگے لے جانے کے لیئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کرے گی،وطن عزیز میں اسلام کے نظام کے نفاذ کے لیئے اپنی پر امن جدو جہد جاری رکھیں گے ۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے علماء کے اجتماع اور مفکر اسلام حضرت مولانا مفتی محمود کا نفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے مولانا عبد الغفور حیدری ،مولانا محمد امجد خان ،مولانا سعید یوسف ،مولانا ڈاکٹر عتیق الرحمن،مولانا اللہ وسایا ،مولانا خواجہ خلیل احمد ،مفتی مظہر اسعدی ،مفتی شاہد مسعود،مولانا طاہر مسعود ،چوہدری شہباز گجر ،محمد اقبال اعوان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ہم آئین اور پارلیمنٹ کے ساتھ ہیں ،اسلامی قوانین کے نفاذ کی بات کی جا ئے تو کہا جا تا ہے ملا ازم لایا جا رہا ہے لیکن بیرونی طاقتیں یادرکھیں یہ ملک اسلام کے نام پر بنا ہے اور یہاں پر اسلام ہی آئے گا کوئی امریکی یا یہودی ازم نہیں اسکتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم نے ہمیشہ دین کی چوکیداری کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

سینٹ کے ڈپٹی چیئر مین اور جے یو آئی کے سیکر ٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاکہ مولانا مفتی محمود نے ہمیشہ قوم کی راہنمائی کی 73ء کا آئین انہی کی کاوشوں سے اسلامی بنا ۔انہوں نے کہاکہ ختم نبوت کے لیئے مولانا مفتی محمود کا تاریخی کر دار ہمیشہ یاد رکھا جا ئے گا ۔اس وقت جن خطرات دو چار ہے اس میں امت کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے اداروں کوایک دوسروں کا احترام کر ناہو گا اور اداروں کی حدود 73ء کے آئین میں طے کر دی گئی ہیں ۔