اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفررنس تیار26فروری کو دائرکیا جائے گا-نیب

جمعہ 23 فروری 2018 15:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 23 فروری 2018ء)سابق وزیر خزانہ اور نوازشریف کے سمدھی اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اسحاق ڈار کے خلاف بھی ضمنی ریفرنس تیار ہے جو 26 فروری کو احتساب عدالت میں دائر کردیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ضمنی ریفرنس میں 10 سے زائد نئے گواہ شامل ہیں۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔آج ہونے والی سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ کو آپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر انعام الحق نے بھی اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔انعام الحق نے اپنے بیان میں اسحاق ڈار، ان کی اہلیہ تبسم اسحاق اور بیٹے علی ڈار کے پلاٹوں کی تفصیل عدالت میں پیش کیں اور بتایا کہ اسحاق ڈار اور ان کی فیملی نے ہاﺅسنگ سوسائٹی میں 2.2کنال کے 3 پلاٹس حاصل کیے اور ہر پلاٹ کے عوض 23 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کیے گئے۔

(جاری ہے)

ا س سے قبل گزشتہ سماعت پر عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس میں جائیداد ضبطی کے حکم پر ملزم کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق نے عدالت کو بتایا اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اورنئے شواہد کی بنیاد پر ضمنی ریفرنس تیار کیا ہے۔ لہذا تفتیشی افسر نادر عباس کا بیان کیس کے اختتام پر ریکارڈ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :