کراچی،چیئرمین نیب کی ہدایات پر شیڈول کے تحت نیب دفترمیں کھلی کچہری

کھلی کچہری میں عوام نے سرکاری املاک کو نقصان دینے اور سرکاری محکموںمیں خوردبرد متعلق شکایات کے انبار لگا دیئے

جمعرات 22 فروری 2018 23:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 22 فروری 2018ء)چیئرمین نیب کی ہدایات پر شیڈول کے تحت نیب دفتر کراچی مین دوسری کھلی کچہری منعقد ہوئی جس مین ڈی جی نیب محمد الطاف باوانی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے نیب کے دائرہ اختیار مین آنے والی کرپشن کے متعلق شکایتیں سنیں اور درخواستیں وصول کی۔ اس دوسری کھلی کچہری میں عوام نے سرکاری املاک کو نقصان دینے اور سرکاری محکمون میں خوردبرد متعلق شکایات کے انبار لگا دیئے اور اپنی تحریری درخواستیں جمع کروائیں جبکہ عوام نے دوسری کھلی کچہری مین نیب پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ایم ڈی اے اور کے ایم سی ادارون کے خلاف شکایات جمع کروائیں دوسری جانب محمکہ ایریگیشن و لوکل ڈپارٹمنٹ سندھ کے ساتھ ساتھ میونسپل کمیٹیوں اور اندرون سندھ مین ترقیاتی اسکیموں مین خودبرد کی شکایتیں بھی بڑی تعداد میں موصول ہوئیں اس موقع پر ڈی جی نیب کراچی نے نیب قوانین 1999 ء کے تحت ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ محکمون کو کاروائی کے لیے ہدایات جاری کی جبکہ آنے والے لوگوں نے سرکاری محکموں مین زیر التوا معاملات کی شکایتیں بھی رجسٹر کروائیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی جی نیب کراچی محمد الطاف باوانی نے کرپشن کے متعلق اپنا قومی فریضہ ادا کرنے مین کردار ادا کرنے اور نیب پر اعتماد کرکے دوردراز سے آنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور انہین یقین دہانی کرواتے ہوِے کہا کے ان کی موصول شکایات پر قانون کے تحت فوری اور موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے جس کے متعلق انہین باقاعدہ طور پر آگاہی دی جائے گی انہوں نے عوام کو اپیل کی کے بدعنوانی کے متعلق ہر ماہ کی آخری جمعرات کو منعقد ہونے والی اس کھلی کچہری میں دھوکا دہی اور کرپشن متعلق اپنی شکایتیں رجسٹرڈ کرواکر ملک کے ترقی اور استحکام میں ہمارا ساتھ دین جبکہ کسی مجبوری کے بنا پر کھلی کچہری میں شرکت نا کرسکنے پر عوام اپنی شکایات شواہد کے ساتھ ای میل ایڈریس اور بذریعہ ٹیلیفون نمبرز پر بھی ارسال اور رجسٹر کرواسکتے ہیں۔

#

متعلقہ عنوان :