ْعمران خان نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں حاضری سے استثناء کی درخواست دائر کر دی

جمعرات 22 فروری 2018 23:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 22 فروری 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں حاضری سے استثناء کی درخواست دائر کر دی ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عمران خان نے اپنے وکیل کے ذریعے درخواست دائر کی کہ 26دسمبر کو ہونے والی سماعت میں وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی اجازت دی جائے ،ٹرائل کورٹ کے پاس درخواست گزار کو حاضری سے استثنی دینے کا مکمل اختیار ہے ۔

دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات ہیں کہ ملزم کو ٹھوس وجوہات کی بنا پر استثنی مل سکتا ہے ،اہم تاریخوں پر درخواست گزار عدالتی حکم پر ٹرائل کے سامنے پیش ہونے کے لیے تیار ہے۔واضح رہے کہ عدالت نے عمران خان کو 26 فروری کو طلب کر رکھا ہے۔