چیئر مین کا سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹرز کی عدم حاضری پرچیئرمین نے برہمی کا اظہار

ایوان میں وزراء جواب دینے کیلئے موجود ہیں مگر سوال کرنے والے غیر حاضر ہیں ،ْ چیئر مین سینٹ

جمعرات 22 فروری 2018 22:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 22 فروری 2018ء) چیئر مین سینٹ نے سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹرز کی عدم حاضری پرچیئرمین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان میں وزراء جواب دینے کیلئے موجود ہیں مگر سوال کرنے والے غیر حاضر ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اجلاس پینل آف چیئرمین سینیٹر کرنل(ر)طاہر حسین مشہدی کی زیر صدارت شروع ہوا تو ایوان میں وفاقی وزراء شیخ آفتاب احمد، مشاہد اللہ خان، طارق فضل چوہدری، انوشہ رحمان سینیٹرز کے سوالوں کے جوابات دینے کیلئے ایوان میں موجود تھے مگر سوال کرنے والے بیشترسینیٹرز ایوان میں موجود نہیں تھے جس کی وجہ سے صرف 4سوالات ہی لئے جا سکے۔

سینیٹرز کی عدم حاضری پر پینل آف چیئرنے بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ایوان میں وزراء جواب دینے کیلئے موجود ہیں مگر سوال کرنے والے غیر حاضر ہیں۔

متعلقہ عنوان :