وفاقی حکومت ماحولیاتی تبدیلی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، سینیٹر مشاہد اللہ

جمعرات 22 فروری 2018 22:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 22 فروری 2018ء)وفاقی وزیر برائے مسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ نے جمعرات کو ایوا ن بالا میں پاکستان کے گرین ہائوس اخراج اور اسکے ماحولیات پر اثرات سے متعلق جاری بحث کو سمیٹتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ماحولیاتی تبدیلی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ وزیراعظم نے اس حوالے سے حال ہی میں ایک بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شرکت کی ہے۔

پاکستان نے آئی این ڈی سی مرتب کرلیے ہیں جوکہ 2025کے اہداف میں شامل ہیں ۔ 2015میں 405ملین ٹن کا ربن ڈائی اکسائیڈ اکا اخراج تھا جن میں 2030تک 1600ملین تک پہنچ جائے گا ۔اضافہ خطے اور بالخصوص توانائی کے لگائے گئے نئے منصوبوں کے رد عمل میں وقوع پزیر ہوگا ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی تبدیلی پر کام کرنے کیلئے اہداف مقرر شدہ ہیں جن پر پاکستان کام کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

گرین ہائوس کے اخراج کم کرنے کے لئے خطیر رقم کی ضرورت ہے ۔ موسمیاتی تبدیلی وزارت کی طرف قومی پالیسی مرتب کرلی ہے۔ اس پالیسی پر عمل درآمد کیلئے 11دسمبر 2017پر آخری میٹنگ ہوچکی ہے جس میں تمام اکائیوں کی نمائندگی موجود تھی۔ گرین پاکستان پروگرام کے خصوصی پروگرام پر 406ارب روپے کے خرچ سے شجر کاری سمیت ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ گرین کلائمیٹ فنڈز کو 52ملین ڈالر کا پروگرام جمع کروادیا ہے۔ حکومت ہول کمیٹی کو اس حوالے سے بریفنگ دینے کو تیار ہیں۔ ایوان بالا کے توسط سے تمام صوبوں کو گرین ایکشن پلان جلد از جلد مرتب کرنے کی بھی درخواست ہے۔