تحریک لبیک یارسول اللہ پاکستان کا آئندہ عام انتخابات میںراولپنڈی ڈویژن کے تمام قومی صوبائی حلقوں سے امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان

خادم حسین رضوی ، پیر محمد افضل قادری راولپنڈی ڈویژن کے عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس میں امیدواروں کااعلان کریںگے ابھی تک کسی بھی امیدوارکو قومی یا صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا کارکن اس قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں، پیر سید عنایت الحق شاہ سلطانپوری کا تحریک کے اجلاس سے خطاب

جمعرات 22 فروری 2018 22:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 22 فروری 2018ء) تحریک لبیک یارسول اللہ پاکستان نے آئندہ عام انتخابات میںراولپنڈی ڈویژن کے تمام قومی صوبائی حلقوں سے امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کر دیا ہے تاہم تحریک لبیک یارسول اللہ کے مرکزی امیر خادم حسین رضوی ،سرپرست اعلی پیر محمد افضل قادری راولپنڈی ڈویژن کے عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس میں امیدواروں کااعلان کریںگے ابھی تک کسی بھی امیدوارکو قومی یا صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا کارکن اس قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں ان خیالات کا اظہار تحریک کے ڈویژنل امیر پیر سید عنایت الحق شاہ سلطانپوری نے چشتی ہاؤس مورگاہ میں تحریک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تمام ضلعی ذمہ داران نے اپنی رپورٹ پیش کی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ راولپنڈی ڈویژن کی تمام سیٹوں پر مضبوط امیدوار کھڑے کئے جائیں گیاور قومی و صوبائی اسمبلی کی ٹکٹوں کے لئے مرکزی امیر تحریک لبیک یارسول اللہ پاکستان علامہ خادم حسین رضوی، سرپرست اعلی پیر محمد افضل قادری راولپنڈی ڈویژن کے عہدیداراں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اعلان کریں گے اجلاس میں ڈویژنل عہدیداران نے ہدایت جاری کیں کہ یونین کونسل کی سطح پر رابطہ عوام مہم،رکنیت سازی اور باڈی بنانے کے لئے ایک ماہ کا وقت دیا گیا ہے تاکہ باڈی جلد از جلد مکمل کی جائے اس موقع پر نائب امیر مفتی سعید الرحمن قادری،چیف آرگنائزر مولانا عبد اللطیف قادری،ناظم مالیات محمد عثمان مرزا،راولپنڈی کے امیر قاری ابرار حسین رضوی،چیف آرگنائزر راولپنڈی مولانا محمد شفیق قادری،نائب امیر چوہدری قدیر احمد، اٹک کے ضلعی امیر علامہ سخاوت نقشبندی،نائب امیر عبد القیو م،چیف آرگنائزر مولانا منصور رضا قادری، ناظم مالیات غلام فرید، جہلم کے امیر محمد عاصم اشفاق رضوی،چوہدری زبیر ایڈوکیٹ، محمد عبد الاحد،چکوال کے سرپرست اعلی پیر میجر (ر) محمد یعقوب سیفی،ضلعی امیر سید حسنین محمود شاہ،مولانا مدثر اقبال، راولپنڈی علماء مشائخ ونگ کے امیر مولانا صاحبزادہ طاہر چشتی و دیگر بھی موجود تھے۔