لودھراں اور چکوال سے ضمنی انتخابات میں کامیا ب لیگی امیدواروں کی نا اہلی کا خطرہ ٹل گیا ، سینٹ انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے نے اراکین اسمبلی کی پریشانیاں ختم کر دیں

ضمنی انتخابات میں کامیاب لیگی امیدواروں کی حیثیت کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس 26فروری کو ہو گا

جمعرات 22 فروری 2018 22:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 22 فروری 2018ء) لودھراں اور چکوال سے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنیو الے لیگی امیدواروں کی نا اہلی کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ سینٹ انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے نے اراکین اسمبلی کی پریشانیاں ختم کر دی ہیں ۔ ضمنی انتخابات میں کامیاب لیگی امیدواروں کی حیثیت کا جائزہ لینے کے لئے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس 26فروری کو ہو گا۔

(جاری ہے)

سینٹ انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو آزاد حیثیت سے حصہ لینے کی اجازت دینے کے بعد لودھراں اور چکوال سے کامیاب ہونے والے لیگی امیدواروں کی نا اہلی کے حوالے سے خدشات کم ہو گئے ہیں اور انہیں بھی ریلیف ملنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق کمیشن کے فیصلے کو بعض سیاسی جماعتوں نے جمہوری عمل کے لئے مثبت قرار دیا ہے اور امکان ہے کہ ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے حق میں بھی اس قسم کا فیصلہ سامنے آئے اس حوالے سے کمیشن کا اہم اجلاس 26جنوری کو ہو گا جس میں سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے دستخطوں سے جاری ہونے والے ٹکٹ ہولڈرز کی حیثیت کا جائزہ لیا جائے گا۔۔