چوہدری نثار کو ن لیگ سے بے دخل کرنے کا فیصلہ

جمعرات 22 فروری 2018 00:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 21 فروری 2018ء) چوہدری نثار کو ن لیگ سے بے دخل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کو پارٹی صدارت سے بھی نااہل قرار دے دیے جانے کے بعد ن لیگ میں نئے صدر کے نام کے حوالے سے مشاورت شروع کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے چوہدری نثار گروپ بھی متحرک ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

ن لیگ کے کئی سینئر رہنما چوہدری نثار کو پارٹی صدر بنانے کیلئے میدان میں آگئے ہیں۔

ان رہنماوں میں کئی ایسے رہنما بھی شامل ہیں جو ماضی میں چوہدری نثار کے مخالف رہ چکے ہیں۔ ان رہنماوں کا موقف ہے کہ وہ  مریم نواز کو پارٹی صدر کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ اس تمام صورتحال میں نواز شریف کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے۔ نواز شریف نے چوہدری نثار سے اعلان لاتعلقی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ چوہدری نثار کو آئندہ انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ بھی نہیں دیا جائے گا۔