نا اہل شخص کو پارٹی قیادت کا کوئی حق نہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کو ماننا ہوگا، آصٖف زرداری

فیصلے سے انکار کا مطلب جمہوریت کی اہمیت کو کم کرنا ہوگا، بد قسمتی سے نواز شریف نے ٹکرائو کا راستہ چنا ہے،بیان

بدھ 21 فروری 2018 22:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 21 فروری 2018ء) نا اہل شخص کو پارٹی قیادت کا کوئی حق نہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کو ماننا ہوگا۔ فیصلے سے انکار کا مطلب جمہوریت کی اہمیت کو کم کرنا ہوگا، بد قسمتی سے نواز شریف نے ٹکرائو کا راستہ چنا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر اور سابق صدر مملکت آصٖف علی زرداری نے بدھ کی شام سپریم کورٹ کی طرف سے نااہل شخص کو پارٹی قیادت کیلئے نااہل قرار دینے کے فیصلے پر اپنے فوری رد عمل میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ ترین عدالت نے جو فیصلہ دیا ہے ہم سب پر لازم ہے کہ اس فیصلے کا احترام کریں۔ ریاست کے اداروں سے ٹکرائو کا کسی کو کوفائدہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جس سے جمہوریت کی اہمیت کم ہو تی ہو ۔ نواز شریف نے ٹکرائو کا جو راستہ اختیار کیا ہے اس میں انہیں کامیابی% ہوگی ۔ پیپلز پارٹی جمہوریت اور آئین کی حفاظت اور فروغ کیلئے کام کرتی رہے گی ۔