بشریٰ بی بی نے عمر بھر حجاب کیاہے ،ْ وہ ایک صوفی بزرگ ہیں ،ْعمران خان

تنقید کرنیوالے اسلام کے تاریخ سے ناواقف ہیں ،ْ شادی میں سب سے اہم کسی کی عزت اور انسان کا کردار ہوتا ہے ،ْانٹرویو

بدھ 21 فروری 2018 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 21 فروری 2018ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی نے عمر بھر حجاب کیاہے اور وہ ایک صوفی بزرگ ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ بشریٰ بی بی میرے سے بہت آگے ہیں اور 30سال سے صوفی ازم پڑھ رہی ہیں ،ْیہی نہیں بشریٰ بیگم کا قرآن پاک کا وسیع مطالعہ ہے جبکہ میں بشریٰ بیگم سے 2 سال پہلے ملا۔

انہوں نے کہاکہ کیابشریٰ سے ملنے سے پہلے میں کامیاب انسان نہیں تھا ایسانہیں ہوسکتاکوئی انگلی پکڑاکرآپ کوکامیاب بنادے جبکہ مجھے وزیراعظم بننے کاکوئی شوق نہیں تھا ،ْپیری،مریدی اورصوفی ازم میں فرق ہوتاہے،تنقید کرنیوالے اسلام کے تاریخ سے ناواقف ہیں جبکہ شادی میں سب سے اہم کسی کی عزت اور انسان کا کردار ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :