وزیر داخلہ سے چینی سفیر کی ملاقات ،ْ دوطرفہ دلچسپی سے متعلق امور زیر غور آئے

بدھ 21 فروری 2018 22:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 21 فروری 2018ء)وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال سے چینی سفیر یائو جنگ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ دلچسپی سے متعلق امور زیر غور آئے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ سی پیک سے پاک چین دوستی نئی بلندیوں پر پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ نے کہاکہ سی پیک منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے ،ْپاکستان میں مقیم چینی باشندے قومی ترقی میں شریک ہیں ،ْان کو سخت سیکورٹی فراہم کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ سی پیک علاقے میں اقتصادی خوشحالی کا باعث بنے گاچینی سفیر نے بلوچستان میں سکولز کو شمسی توانائی فراہم کرنے کے حوالے سے دلچسپی کا اظہار کیا ۔