نوازشریف آپ جیت گئے ،انصاف کے ادارے آپکی سچائی کے ثبوت پیش کر رہے ہیں‘مریم نواز

بدھ 21 فروری 2018 22:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 21 فروری 2018ء) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما و سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف آپ جیت گئے ہیں ،انصاف کے اعلی ترین ادارے آپ کے خلاف فیصلے نہیں بلکہ آپکی سچائی کی گواہی اور موقف کے حق میں ثبوت پیش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹوئٹر پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم نواز نے نواز شریف کی تصویر بھی ٹوئٹ کی جس میں تحریر ہے کہ میں بھی نواز ہوں اور حق کے لیے لڑنا جانتا ہوں۔مریم نواز نے کہا کہ منصفوں نے آج خود ان باتوں کی تائید کی جن باتوں پر نوازشریف کو توہین عدالت کا نوٹس دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :