پاکستان کو دہشت گردی کی واچ لسٹ میں شامل کرنے کی امریکی سازش ناکام ہو گئی

بدھ 21 فروری 2018 21:38

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 21 فروری 2018ء):پاکستان کو دہشت گردی کی واچ لسٹ میں شامل کرنے کی امریکی سازش ناکام ہو گئی۔پیرس میں ہونے والے اجلاس میں اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے قرارداد کو اب 3 ماہ کے لیے موخر کردیا گیا۔ پاکستان نے قراداد کو ناکام بنانے پر دوست ممالک کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس پیرس میں ہوا۔

(جاری ہے)

امریکا اور برطانیہ نے اجلاس کے دوران پاکستان کو دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت روکنے میں ناکام ممالک میں شامل کرنے کی قرارداد پیش کرنی تھی تاہم اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے قرارداد کو اب 3 ماہ کے لیے موخر کردیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری کوششیں رنگ لائیں اور دوستوں کی مدد پر ان کے شکر گزار ہیں۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو واچ لسٹ میں شامل کرنے کا معاملہ 3ماہ کے لیے موخر ہو چکا ہے جو کہ بہت خوش آئند ہے۔اس سلسلے میں جن دوستوں نے ہماری مدد کی ہم انکا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔