نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی کے بعد وزیراعظم بھی مشکل میں

شاہد خاقان عباسی سمیت پوری کابینہ کے سر پر تلوار لٹکنے لگی، وزارت عظمیٰ چھین لیے جانے کا امکان

بدھ 21 فروری 2018 21:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 21 فروری 2018ء)نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی کے بعد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت پوری کابینہ کے سر پر تلوار لٹکنے لگی ۔عام شہریوں کے سوالات سوشل میڈیا پر چھا ئے رہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بدھ کو سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو نااہل اور پھر نااہل قرار دینے پر ملک بھر میں نئی بحث چھڑ گئی ہے مسلم لیگ ن کے سیاسی کارکنان میں بھی مایوسی چھائی رہی شہر اقتدار میں موجود سرکاری ملازمین اپنے دفتروں میں میاں نواز شریف کی دوبارہ نااہلی پر چہہ مگویاں کرتے رہے وامی حلقوں میں انفرادی طور پر ہر کوئی اپنا موقف ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرتا رہا عوامی حلقوں میں اکثریت نے عدالت کے اس فیصلے کو ملک کے حق میں بہتر قرار دیا دوسری جانب سیاسی جماعتوں کا سب اہم موضوع بحث رہا عدالت کی جانب سے فیصلے کی خبر سنتے ہی آگ کی طرح پھیل گئی۔

۔۔ظفر ملک

متعلقہ عنوان :