مسلم لیگ ن میں جوڑ توڑ کی سیاست شروع ہو گئی

نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نا اہلی کے بعدچوہدری نثار کی شہباز شریف سے ملاقات ، مکمل تعاون کی یقین دہانی کروادی

بدھ 21 فروری 2018 20:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 21 فروری 2018ء): نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نا اہلی کے فورا بعد مسلم لیگ ن میں جوڑ توڑ کی سیات شروع ہو گئی۔ چوہدری نثار لاہور پہنچ گئے۔سابق وزیر داخلہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی اور پارٹی قیادت سنبھالنے پر انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے انتخابی اصلاحات کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ کی شق 203 کوکالعدم قراردے دیا۔

(جاری ہے)

آرٹیکل 62،63کے تحت نااہل شخص پارٹی صدارت کیلئے نااہل ہے۔نوازشریف پارٹی صدرکے عہدے کیلئے نااہل قرارکردیے گئے۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق پارٹی صدارت کا عہدہ خالی ہوتے ہی مسلم لیگ ن میں جوڑ توڑ کی سیات شروع ہو گئی۔ چوہدری نثار لاہور پہنچ گئے۔سابق وزیر داخلہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی اور پارٹی قیادت سنبھالنے پر انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اگر شہباز شریف پارٹی سربراہی اپنے سر لیتے ہیں تو انکے ساتھ پارٹی امور کو چلانے میں مکمل مدد کروں گا۔

متعلقہ عنوان :