نواز شریف کی سیاست میں کیل ٹھوک دیں گے،شیخ رشید احمد

فوج سے متعلق شو والے بیان پر معذرت چاہتا ہوں،سیاسی شکست تسلیم کرتے ہیں مگر ہم نہ ہوتے تو چوروں کو کون روکے گا،نجی ٹی وی کو انٹرویو

منگل 20 فروری 2018 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 20 فروری 2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر گھی سیدھی انگلی سے نہ نکلے تو ٹیڑھی انگلی سے نکالنا ہوگا۔ میں ضیاء الحق کے ساتھ نہیں مشرف کے ساتھ ر ہا ۔ فوج سے متعلق شو والے بیان پر معذرت چاہتا ہوں۔ سیاسی شکست تسلیم کرتے ہیں مگر ہم نہ ہوتے تو چوروں کو کون روکے گا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد خان نے کہا ہے کہ ایل این جی کا کیس سپریم کورٹ نے مسترد کر کے نیب میں پیش ہونے کا کہا ۔ نیب میں پیش ہوں گا۔ لودھراں کی شکست تسلیم کرتا ہوں۔ لاہور کے جلسے کے حوالے سے تینوں سیاسی جماعتوں کو کہا تھا کہ اس جلسے کو لاہور کی حد تک محدود نہ کرو پاکستان کا جلسہ سمجھے اور محنت کریں۔

(جاری ہے)

مگر طاہر القادری نے کہا کہ احتجاج کی سیاست نہیں کروں گا مگر طاہر القادری احتجاجی سیاست سے دور نہیں رہ سکتے۔ فلک میں20روز بہت اہم ہیں۔ میں مایوسی کا شکار نہیں امید ہے نواز شریف کی سیاست میں کیل ٹھوک دیں گے۔ جیل جانے سے پہلے ہر کوئی دھمکیاں دیتا ہے۔ دونوں کیسز کا فیصلہ 23مارچ تک آ جائیں گے ان کی سیاست پر ممبر ثابت ہوں گے جو فوج اور عدلیہ کو گالیاں دیں وہ پاکستان کے غدار ہیں۔

منصوبے کے تحت فوج پر ہاتھ ہلکا اور عدلیہ پر تنقید کر رہے ہیں۔ حالات انتہا کو پہنچ چکے ہیں۔ بھارت چاہ بہار میں اسلحہ جمع کر رہا ہے اور نواز شریف عدلیہ کو دھمکیاں دے رہا ہے۔ آخر کار عدلیہ کو بھی آرٹیکل 5اورآرٹیکل 195کے تحت اپنے فیصلوں پر آنا ہو گا۔ جو کہ اس ملک کا وزیراعظم عدلیہ کے فیصلوں کو کوڑا دان میں ڈالنے کی بات کرتے ہیں۔ عدلیہ کو نواز شریف کو توہین عدالت کا نوٹس دینا چاہیئے تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی عدلیہ اور فوج کو نہیں للکارا میں نے سیاسی بات کی تھی اگر لوگوں کی سوچ پر غلط بات کی تو میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں لودھراں کا رہائشی نہیں ہوں، میں تو لودھراں کا الیکشن جیت کر آیا تھا۔ مانتا ہوں ہم دو تین سیاسی راؤنڈ میں شکست ہوئی۔ ہم جیت بھی سکتے ہیں۔ اگر سیاست میں ہم نہ ہوں گے تو لوگ کس سے بات کریں گے اور ان چوروں اور ڈاکوؤں کے راستوں میں رکاوٹ کون بنے گا۔

ملک کے لوگ چور اور ڈاکوں کو دوبارہ منتخب کریں تو میں کیا کر سکتا ہوں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ضیاء الحق کے ساتھ بہت سے سیاست دان تھے مگر میں نہیں تھا میں مشرف کیس اتھ تھا۔ مشرف کے ہاتھوں کس نے حلف لیا کس نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ گھی اگر سیدھی انگلی سے نہیں نکلتا تو ٹیڑھی انگلی سے نکالنا ہو گا۔ پنجاب میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے پی کے میں پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں ، بلوچستان کے متعلق کچھ نہیں کہتا جبکہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی بہتری دیکھتا ہوں۔۔