جمہوریت کیخلاف سب سے بڑی تلوارسپریم کورٹ کی چلتی ہے،جاوید ہاشمی

منگل 20 فروری 2018 23:08

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 20 فروری 2018ء) سینیر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ اسمبلی میں تقریرکی آئین کیساتھ کھلواڑنہ کریں،ججوں نے سیاستدانوں کوپھانسیاں لگوائیں،آئین توڑنیوالوں کوکچھ نہیں کہا،جمہوریت کیخلاف سب سیبڑی تلوارسپریم کورٹ کی چلتی ہے۔ملتان میں میڈیاسے بات کرتے ہوئے جاویدہاشمی کاکہناتھاکہ آپ کیوں قوم کامنہ کالاکرتے ہیں۔

آپ نے پرویزمشرف کوباہرجانے دیا۔ وزیراعظم کونااہل کیا،گاڈفادر،سسلین مافیاکہاگیا۔

(جاری ہے)

جاویدہاشمی کاکہناتھاکہ ہرجج کوجانتاہوں،ان کی ذات پرنہیں جاؤں گا۔جس جج کانام پانامامیں شامل ہے وہ آج بھی جج ہے۔ جاوید ہاشمی نیالزام عائد کیاکہ کون کس طرح جج بنا،سب مجھے معلوم ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیاکہ آپ حاکم نہیں منصف ہیں،انصاف کریں۔ جاوید ہاشمی کاکہناتھاکہ نوازشریف کا بھرپور احتساب کریں لیکن یہ کونساطریقہ ہے نہ اپیل،نہ وکیل اورنہ دلیل۔

انھوں نے مزیدکہاکہ پوری تاریخ بھری ہے کہ عدلیہ نے باربارعوام کی توہین کی ہے،عدالت کے فیصلے سے اختلاف کرناہرکسی کاحق ہے۔جاوید ہاشمی نے واضح کیاکہ عدالتی فیصلے پرتنقیدکرنا توہین عدالت نہیں۔سپریم کورٹ اسٹیبلشمنٹ کی طاقت پرفیصلے کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :