بنگلہ دیش میں پاکستان سے نفرت ختم نہ ہو سکی

بنگالی نوجوانوں میں پاکستانی فوجیوں کو قتل کرنے کی ویڈیو گیم مقبول ہونے لگی

منگل 20 فروری 2018 22:36

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 20 فروری 2018ء):بنگلہ دیش میں پاکستان سے نفرت ختم نہ ہو سکی۔بنگالی نوجوانوں میں پاکستانی فوجیوں کو قتل کرنے کی ویڈیو گیم مقبول ہونے لگی۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کو پاکستان نے الگ ہوئے 47سال گزر گئے مگر دونوں ممالک میں حائل خلیج کم کرنے کی کوشششیں کارگر ثابت نہ سکیں۔نصف صدی گزر جانے کے بعد بھی بنگلہ دیش کی نوجوان نسل میں پاکستان سے نفرت ختم نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

بنگالی نوجوانوں میں پاکستانی فوجیوں کو قتل کرنے کی ویڈیو گیم مقبول ہونے لگی۔اس گیم کا نام 71کے ہیرو اور انکی جوابی کاروائی کے نام سے ایپ سٹور پر دستیاب ہے۔یہ اینڈرائیڈ گیم ہے جو بنگلہ دیش میں پاکستان کے خلاف کی جانے والی مسلح بغاوت کے پس منظر میں تیار کی گئی ہے اور اس میں کھیلنے والے کو پاکستانی فوجیوں کو مارنا ہوتا ہے۔اس گیم کو اب تک 30لاکھ سے زائد نوجوان ڈاون لوڈ کر چکے ہیں۔بنگالی نوجوانوں کی جانب اس گیم کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور یہ گیم وائرل ہو چکی ہے۔