پی آئی اے کے طیاروں میں خوشگوار تبدیلی

پی آئی اے کے طیاروں کو پاکستان کے معروف ٹرک آرٹ سے سجایا جانے لگا

منگل 20 فروری 2018 22:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 20 فروری 2018ء):پی آئی اے کے طیاروں میں خوشگوار تبدیلی آ گئی۔پی آئی اے کے طیاروں کو پاکستان کے معروف ٹرک آرٹ سے سجایا جانے لگا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا شمار کبھی دنیا کی بہترین ائیر لائنز میں ہوا کرتا تھا مگر پھر انتظامی نا اہلی اور کرپشن کے سبب ملک کو اربوں روپے کا منافع دینے والا یہ ادارہ زوال کا ایسا شکار ہوا کہ اسکا وجود بھی خطرے میں پڑ گیا۔

(جاری ہے)

اب موجودہ صورتحال میں پی آئی اے انتظامیہ قومی ائیر لائن کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں اور حال ہی میں کچھ ایسی مثبت تبدیلیاں لائی گئی ہیں جو پی آئی اے کو بہتری کی جانب لے جانے کے لیے مثبت قدم ہے۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق پی آئی اے کے طیاروں میں خوشگوار تبدیلی آ گئی۔پی آئی اے کے طیاروں کو پاکستان کے معروف ٹرک آرٹ سے سجایا جانے لگا۔ٹرک آرٹ پاکستانی ثقافت کی خوبصورت نمائندہ آرٹ ہے ۔