عمران خان کے ایک مداح نے انکی اہلیہ بشری بی بی کیلئے بیش قیمتی تحفہ خرید لیا

منگل 20 فروری 2018 22:13

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 20 فروری 2018ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ایک مداح نے ان کی اہلیہ بشری بی بی کیلئے ہیرے کی انگوٹھی خریدی ہے جو وہ انہیںدینے کا خواہشمند ہے۔بلال احمد بودلا کا تعلق بہاولپور سے ہے۔نجی میڈیا سے گفتگو میں بلال احمد کا کہنا تھا کہ صرف عمران خان ہی پاکستان کے واحد سیاسی رہنما ہیں جو ملک کی ترقی کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں رہنے والے تمام لوگوں کو عمران خان کی شادی کی خوشی میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔ شادی کرنا عمران خان کا ذاتی فیصلہ ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ اس سے خوش ہونگے۔بلال احمد بودلا کا کہنا تھا کہ ہمارا مذہب اگر عمران خان کو شادی کرنے کی اجازت دیتا ہے تو اس اہم فیصلے پر تنقید کرنا میری سمجھ سے باہر ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین کے مداح نے بتایا کہ وہ اپنے لیڈر کی نئی اہلیہ کو ہیرے کی انگوٹھی کا تحفہ دینے کیلئے بیتاب ہے جسے وہ جہانگیر ترین کے ذریعے پہنچانے کی کوشش کرے گا۔

متعلقہ عنوان :