پیر حمید الدین سیالوی کی صحت میں بہتری، ڈاکٹرز نے اہل خانہ کوملاقات کی اجازت دیدی

منگل 20 فروری 2018 20:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 20 فروری 2018ء) فالج کے حملے کے باعث نجی ہسپتال میں زیر علاج پیر آف سیال شریف پیر حمید الدین سیالوی کی صحت بتدریج بہتر ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ڈاکٹرز نے ان کا تفصیلی چیک اپ کرنے کے بعد اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت دیدی ۔ پیر حمید الدین سیالوی نے اہل خانہ سے ہلکی پھلکی گفتگو بھی کی ۔ ڈاکٹر زکے مطابق پیر حمید الدین سیالوی کو ابھی مزید چند روز ہسپتال میں زیر علاج رکھا جائے گا۔