وزیر اعظم نے نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی حامی بھر لی

نواز شریف کے بارے میں عدالت کا فیصلہ اچھا نہیں تھا ،اس کے باوجود اگر ضروری ہوا تو انکا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جائے،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

پیر 19 فروری 2018 22:58

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19فروری 2018ء)وزیر اعظم نے نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی حامی بھر لی۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بارے میں عدالت کا فیصلہ اچھا نہیں تھا ،متنازع تھا۔اس کے باوجود اگر ضروری ہوا تو انکا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز پہلے نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو درخواست بھیجی گئی تھی کہ نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے لیکن اسوقت وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پر عمل کرنے سے انکار کر دیا تھا۔آج قومی اسمبلی میں بھی اجلاس کے دوران وزیر داخلہ احسن اقبال نے اس چیز کو ناقابل عمل قرار دے دیاتھا۔

(جاری ہے)

تازہ ترین صورتحال کے مطابق وزیر اعظم نے نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی حامی بھر لی ہے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بارے میں عدالت کا فیصلہ اچھا نہیں تھا ،متنازع تھا۔نواز شریف سابق وزیر اعظم ہیں پھر بھی عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ نیب بھی ایک ادارہ ہے جو اپنا کام کر رہا ہے ۔نیب کی درخواست کو پہلے ہی رد کیا جا چکا ہے تو اس کے باوجود اگر ضروری ہوا تو انکا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :