مفتی عبدالقوی نے عمران خان کا ولیمہ منعقد کر ا نے کا اعلا ن کر دیا

26فوری کو عمران خان کا ولیمہ منعقد کروں گا اور انہیں الائچی اور سوہن حلوے کا تحفہ دوں گا، مفتی شرعی حوالے سے نکاح چھپانا غلط بات نہیں ، معاشرتی لحاظ سے نکاح چھپانا معیوب سمجھا جاتا ہے ، بیان

پیر 19 فروری 2018 23:18

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 19 فروری 2018ء) مفتی عبدالقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ولیمہ منعقد کرا نے کا اعلان کر دیا،ان کا کہنا تھا کہ میں 26فروری کو عمران خان کا ولیمہ منعقد کروں گا اور انہیں الائچی اور سوہن حلوے کا تحفہ دوں گا، شرعی حوالے سے نکاح چھپانا غلط بات نہیں ، معاشرتی لحاظ سے نکاح چھپانا معیوب سمجھا جاتا ہے ، تفصیلات کے مطابق ہر جانب سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی تیسری شادی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔

ایک جانب تو عمران خان کے مخالفین اس شادی پر انکو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں تو دوسری جانب انکے مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے لا تعداد پیغامات بھی مل رہے ہیں۔ایسے میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور معروف مفتی عبدالقوی نے عمران خان کی شادی کا ولیمہ منعقد کر نے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

مفتی عبدالقوی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ میں 26فروری کو عمران خآن کا ولیمہ منعقد کروں گا اور انہیں الائچی اور سوہن حلوے کا تحفہ دوں گا، عمران خان کے اپنے نکاح چھپانے کے حوالے سے مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ شرعی حوالے سے نکاح چھپانا غلط بات نہیں ، معاشرتی لحاظ سے نکاح چھپانا معیوب سمجھا جاتا ہے عمرا ن خان کے شادی کے مسئلے کو زیادہ نہ اچھالا جائے یہ ہر آدمی کا اپنا ذاتی فیصلہ اور ذاتی مسئلہ ہوتا ہے ۔

یاد رہے کہ قندیل قتل بلوچ قتل کیس میں نامزد ہونے کے بعد تحریک انصاف اور عمران خان نے مفتی عبدالقوی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :